یروشلم جسے مسلم بیت المقدس کہتے ہیں .حضرت عمر فاروق کے زمانے میں637,عیسوی میں فتح ہوا .جب حضرت عمر شہر میں داخل ہوۓ .تو انھوں نے ہیکل کے بڑے پادری سے یہودیوں کے بارے میں پوچھا . پادری نے جواب دیا کہ شہر کے اندر کوئی یہودی موجود نہیں .رومن گورنر نے تمام یہودیوں کو شہر بدر کر دیا تھا . حضرت عمر نے اپنے لشکر سے کسی کو شہر سے باہر بیھجا کے وہ یہودیوں کو لیکر آے. اس طرح حضرت عمر نے شہر کے اندر 80 یہودی خاندان آباد کئیے- 637,عیسوی سے لیکر 1948, تک یہودی کبھی بھی فلسطین میں اکثریت میں نہیں رہے-
پہلی جنگ عظیم کے دوران برطانوی حکومت نے جرمنی کے خلاف یہودی حمایت اور مالی امداد حاصل کرنے کیلئے .یوروپ کے یہودیوں سے یہ وعدہ کیا کہ وہ فلسطین میں ایک یہودی ریاست کے قیام کیلئے انکی مدد کریں گے
برطانوی حکومت کے ایک نمائندے لارڈ بیلفور نے1917,میں ایک ممتاز یہودی بینکر کو ایک خط لکھا جس میں یہ کہا گیا کہ برطانیہ فلسطین میں ایک یہودی ریاست کے قیام کیلئے ہر ممکن مدد کرے گا .اگرچہ اس وقت فلسطین سلطنت عثمانیہ کا ایک صوبہ تھا .اور برطانیہ کا اس علاقے پر کوئی کنٹرول نہ تھا
پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد 1922, اور 1935, کے درمیان برطانیہ نے یوروپی یہودیوں کو فلسطین میں آباد کروانے میں پوری مدد فراہم کی برطانیہ نے یہودیوں کو اسلحہ ،ٹریننگ اور مالی امداد دی
جب اسرائیل کے قیام کا اعلان 1948, میں ہوا تو اسکے ساتھ ہی فلسطینیوں کی بے داخلی کا بھی آغازہو گیا . اس دوران ساڑے سات لاکھ سے زائد مقامی فلسطینیوں کو بے دخل کیا گیا .انکے گھروں کو مسمار کیا گیا .قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا . آج جو فلسطینی غزہ اور اردن میں آباد ہیں .یہ ان ہی لوگوں کی اولاد ہیں .جنھیں 1948, میں انکے گھروں سے زبردستی نکالا گیا تھا
عرب -اسرائیل جنگ کے دوران جو1967,میں ہوئی – اسرائیل نے شام ،اردن اور مصر پر بیک وقت حملہ کیا اور 6, دنوں کی جنگ کے بعد تینوں ملکوں کے بہت بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا .اسی جنگ کے دوران اسرائیل نے بیت المقدس جو اس وقت اردن کا حصہ تھا . پر بھی قبضہ کر لیا .جو آج تک برقرار ہے
عرب اسرائیل جنگ-جو کے1973,میں شام ،مصر اور اسرائیل کے درمیان ہوئی .مصریوں نے صحرا سینا کا کچھ حصہ دوبارہ حاصل کر لیا . جنگ کے بعد امریکہ نے مصر اور اسرائیل کے درمیان دوستی کا معائدہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا . مصر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے عوض ،صحرا سینا کا سارا علاقہ واپس لے لیا
فلسطین کا مسلہ صرف فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان نہیں ہے . یہ عربوں -اسرئیلیوں – یورپ اور امریکہ کے درمیان ہے .جب تک امریکہ نہیں چاہے گا .یہ مسلہ حل نہیں ہو سکتا . سابق امریکی صدر جو بائیدن نے 1986, میں ایک تقریر کرتے ہوۓ کہا تھا .کہ اگر مشرق وسطیٰ میں اسرائیل نہ ہوتا .تو ہمیں ایک اسرائیل خود ایجاد کرنا پڑتا
کیا عرب خود یہ مسلہ حل کر سکتے ہیں ؟ یہ ایک ملین ڈالر کا سوال ہے .اسکا جواب ہے کہ وہ کر سکتے ہیں .اگر عرب متحد ہو کر آواز بلند کریں . فوجی اور اقتصادی لحاظ سے عرب ایک اسرائیل کا مقابلہ نہیں کر سکتے .اسکی بنیادی وجہ ہے .ان ممالک میں غیر نمائندہ حکومتیں .پہلی جنگ عظیم کے بعد برطانیہ اور فرانس نے کچھ ایسے ملک اس خطے میں قائم کیے .جن کا اس سے پہلے کوئی وجود نہ تھا .اور ان ممالک میں اپنے ایجنٹ حکمران مسلط کیے آج بھی انکی اولادیں ان ممالک میں بر سر اقتدار ہیں .یہ حکمران اپنے اپنے ذاتی اور گروہی مفادات کے تحفظ کے لیے سر گرم عمل رہتے ہیں . انکا مقصد حیات صرف اپنے اقتدار کا تحفظ ہے .پہلے یہ برطانیہ کے غلام تھے .آج یہ امریکہ کے غلام ہیں
لبنان نام کا کوئی ملک نہیں تھا .یہ ملک فرانس نے پہلی جنگ عظیم کے شام سے الگ کر کے قائم کیا .اسی طرح اردن نام کا کوئی ملک نہیں تھا .اور نہ عراق نام کا کوئی ملک تھا اورنہ سعودی عرب نام کا کوئی ملک تھا .یہ ممالک برطانیہ نے اپنے ان وفاداروں کو بنا کر دئیے . جنھوں نے ترکوں کے خلاف ان کا ساتھ دیا تھا .اسی طرح کویت بھی انگریز کا بنایا ہوا ملک ہے .جب تک برطانیہ اور امریکہ کے ایجنٹ ان ممالک پر قابض ہیں .اسرائیل کے خلاف عربوں کا کوئی متحدہ محاذ قائم نہیں ہو سکتا اور نہ فلسطین ایک آزاد مملکت بن سکتا ہے
امید کی کرن ،فلسطینیوں کا جذبہ حریت ہے .جس نے تمام دنیا کے پسے ہوۓ ، نا امید ،دل شکستہ کروڑوں لوگوں کے دلوں میں امید کی شمعیں روشن کر دی ہے . سلام ہے انکی جرت کو . جس اسرائیل کا مقابلہ تمام عرب ملک مل کر کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے .اس کا مقابلہ پچھلے سولہ مہینوں نے جس بہادری ، ہمت و جرت سے کر رہے ہیں .وہ اپنی مثال آپ ہے
امریکہ اور یورپ کی مالی ،سفارتی اور اسلحی مدد کے باوجود اسرائیل حماس کو مکمل طور پر کچلنے میں ناکام رہا ہے .اور نہ ابھی تک حماس کے قبضے سے اپنے قیدی چھڑوا سکا ہے .اسرائیل کی تمام تر بربریت ، عرب حکمرانوں کی بزدلی اور بے حسی -بھی غزہ کے مجاہدوں کے پاۓ استقلال میں لرزش نہیں لا سکی .سلام ہے ان یمنی جوانوں کو جو بھوک و ننگ اور وسائل کی کمی کے باوجود اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں .وہ امریکہ ،برطانیہ اور اسرائیل کی فوجی طاقت سے مرغوب ہونے کی بجاۓ .جوابی وار کر رہے ہیں .یہ مجاہد عزم و ہمت کی جو لا زوال داستان رقم کر رہے ہیں .وہ تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ زندہ رہے گی . انشاللہ
اب سوال ہے کہ ہم ،عام لوگ فلسطین کے مظلوم لوگوں کیلئے کیا کر سکتے ہیں .یہ حقیقت ہے کہ ہم بندوق اٹھا کر غزہ نہیں جا سکتے . ہاں ہم انکے ح کیلئے اپنی آواز ضرور بلند کر سکتے ہیں . جس طرح امریکہ ،یورپ ، جاپان ،ملائشیا ، انڈونیشیا ، آسٹریلیا ،بنگلادیش اور دنیا کے دوسرے ممالک میں پر امن مظاھرے ہو رہے ہیں .ہم بھی انکی طرح اپنی آواز بلند کریں .اور اپنی اپنی حکومتوں کو مجبور کریں کے وہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائیں .اور جہاں جہاں دنیا میں ہم رہتے ہیں .اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں . قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے