….امریکہ کی نظر میں جمہوریت کا مطلب ہے ؟امریکی مفادات کا تحفظ اور امریکی احکامات کی بجا آوری
تیسری دنیا کا کوئی لیڈر ،اپنے ملک کے عوام میں کتنا مقبول ہے اور وہ اپنے ملکی وسائل کا استعمال عوام کی فلاح کیلئے کیسے کر رہا ہے .اس سے امریکہ کو کوئی غرض نہیں .اگر کوئی لیڈر امریکی مفادات کا تحفظ کر رہا ہے اور ملکی وسائل کو بین الاقوامی اداروں کی جھولی میں ڈال رہا ہے .تو وہ امریکہ کی آنکھوں کا تارا ہے .اگرچہ وہ کوئی آمر ہی کیوں نہ ہو .دوسری طرف اگر کوئی لیڈر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آیا ہو ،اور عوام کو تھوڑا سا بھی ریلیف دینے کی کوشش کرے .تو وہ امریکہ کی نظر میں مجرم ہے
کیسا ظلم ہے کہ لوگ اپنی دولت ،اپنے وسائل بھی اپنی مرضی سے استعمال نہیں کر سکتے .سرمایہ داری نظام کے سوداگر انھیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتے .کیونکہ ایسا کرنے سے ان کے مفادات پر زد پڑتی ہے .دنیا کے ہر حصے میں ان کے مفادات ہیں . ایمیزون کے جنگلوں سے لیکر افریقہ کے صحراؤں تک ہر چیز میں ان کا مفاد ہے .لیکن ان خطوں کے رہنے والوں کا کوئی حق نہیں ؟
جن کی زمینوں کے نیچے خزانے دفن ہیں .انھیں اپنی مرضی سے ان خزانوں سے استفادہ کرنے اور انھیں اپنے فائدے کیلئے استعمال کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں .ان کے ایسا کرنے سے جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے .اگر ان خزانوں کو عالمی اداروں یا ان کے مقامی ایجنٹوں کے حوالے کر دیا جا ۓ ،تو پھر جمہوریت کی رگوں میں خون دوڑنا شروع ہو جاتا ہے
کیا ہمیں ایسی جمہوریت چاہئیے جس میں لوگوں کا ایک گروہ تو امیر سے امیر تر ہوتا جا ۓ .اور عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو ؟؟؟