!!!!!علامہ عنایت الله مشرقی کی ایک تحریر

علامہ صاحب کی یہ پاکستان بننے سے پہلے کی تحریر ہے . اسے پڑھ کر آج کے پاکستان کا غلام ہندوستان سے موازنہ کریں . غلامی کے دور سے لیکر  آزادی کے 77 سال بعد بھی عوام اور ملک کی حالت میں بہتری کے بجاۓ تنزلی ہوئی ہے …

اب علامہ صاحب کی تحریر پڑھیں اور پاکستان کے موجودہ حالات پر غور کریں ؟؟؟؟

(لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تم نے مشرق کی طویل عرصے تک سیاحت کی . آخر تم نے کیا دیکھا ؟؟   میں کیا بتاؤں . کیا دیکھا …  میں نے اس سرے سے اس سرے تک ویران حال بستیاں ،   ٹوٹے ہوۓ پل ،   بند نہریں ،   سنسان سڑکیں دیکھیں …. میں نے جھریاں پڑے چہرے ،   جھکی ہوئی کمریں ،   خالی دماغ ،   بے حس دل ،   الٹی عقلیں دیکھیں … میں نے ظلم ،   غلامی ،   خستہ حالی ،   ریاکاری ،   قابل نفرت برائیاں ،   طرح طرح کی بیماریاں ،   جلے ہوۓ جنگل ،   ٹھنڈے چولہے ،   بنجر کھیت ،   میلی سورتیں ،   نکمے ہاتھ پاؤں دیکھے …  میں نے بے جماعت کے امام دیکھے .. بھائی کو بھائی کا دشمن دیکھا .. دن دیکھے جن کا کوئی مقصد نہیں –   راتیں دیکھیں ،  جن کی کوئی صبح نہیں

اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیں . کیا ملک پاکستان میں آج بھی یہی صورت حال نہیں ؟   جو کچھ علامہ صاحب نے بیان کیا ہے . اس میں پلاسٹک بیگ اور گندگی کا بے تحاشا اضافہ ہوا ہے … پاکستان کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں . تمام شہر گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں .تعلیم و صحت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے .ملک کا ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے . غرض پاکستان میں ہر طرف مافیا کا راج ہے . عدلیہ طاقتوروں کی لونڈی اور غریب عوام کیلئے چنگیز خانی قہر بنی ہوئی ہے .سیاست دان اپنے ایک پاؤ گوشت کیلئے ملک پاکستان کی قربانی دینے پر تیار بیٹھے ہیں . جبکہ حکمران سات براعظموں میں اپنی جائیدادیں بنانے میں مصروف ہیں  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *