اکبر شاہ خان ,نجیب آبادی کی کتاب سے ایک اکتباس !!
سال ہا سال سے زمین پر ایک جگہ پڑی ہوئی .پتھر کی سل کو جب اٹھایا جاتا ہے .تو اس کے نیچے کی پْر نم زمین پر بہت سے باریک باریک کینچوے اور چھوٹے چھوٹے کیڑے جو تاریکی میں پیدا ہوۓ تھے .اس پتھر کے یکایک اٹھنے سے بے تاب ہو جاتے ہیں .اور ان میں کھلبلی مچ جاتی ہے .لیکن تھوڑی دیر کے بعد وہ غائب ہو جاتے ہیں .اور اپنے لیے پھر تاریک سوراخ تلاش کر لیتے ہیں
یعنی یہ چھوٹے چھوٹے حشرات روشنی سے ڈرتے ہیں .ہر قسم کی روشنی سے ان کی آنکھیں چندیا جاتی ہیں .وہ اپنی عافیت اسی میں سمجتھے ہیں کہ وہ روشنی سے دور رہیں .یا دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ تبدیلی سے ڈرتے ہیں .یہ ضروری نہیں کہ ہر تبدیلی مثبت ہو . لیکن وہ تبدیلی جو لوگوں میں شعور پیدا کرے .جو لوگوں میں آگے بڑھنے کی امنگ پیدا کرے .جو لوگوں میں اپنے حقوق کیلئے لڑنے کا حوصلہ پیدا کرے .وہ یقینا ایک مثبت تبدیلی کہی جا سکتی ہے